ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور : گلف جانے والے مسافر کے ذریعے گانجہ اسمگل کرنے کی کوشش۔ 2ملزم گرفتار

مینگلور : گلف جانے والے مسافر کے ذریعے گانجہ اسمگل کرنے کی کوشش۔ 2ملزم گرفتار

Fri, 04 Nov 2016 13:36:45    S.O. News Service

منگلورو 4/نومبر (ایس او نیوز) گلف جانے والے مسافرکے ذریعے گانجہ اسمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں کمبلے پولیس نے دو لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار شدگان کی شناخت محمد اشرف عرف اسرو (۹۲ سال) اور انور عرف بھائی جان (۸۵ ساک) کے طور پر کی گئی ہے جو کاسرگوڈ ڈسٹرکٹ کے اُپلّا کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ دوافراد گلف جانے کی تیاری کررہے ایک مسافرکے پاس ایک پارسل دیا اور بتایا کہ اس کے اندر کھانے کے ٹوسٹ رکھے ہوئے ہیں، جو دبئی میں ایک شخص کو پہنچانا ہے۔ اس مسافر کو شک ہونے پر اس نے پارسل کھول کر دیکھا تو اندر ٹوسٹ کے درمیان میں گانجہ کے پاکٹ رکھے ہوئے تھے۔ اس نے فوری طور پر پارسل کے ساتھ کمبلے پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت درج کی جس کے بعد پولیس نے اشرف اور انور کو گرفتار کر لیا ہے۔ 
 


Share: